19 ستمبر ، 2015
لندن......معذور ی اکثر انسان سے اس کے خواب چھین لیتی ہے اور اسے اس حد تک مجبور کر دیتی ہے کہ وہ اپنے خواب کو خواب ہی رہنے دیتا ہے لیکن دنیا میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو اپنی اس کمزوری کو صلاحیت میں تبدیل کر لیتے ہیں۔
برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 17سالہ ہینری فریسرکا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جاسکتا ہے جس نے دونوں ہاتھوں سے معذور ہونے کے باوجود بھی ہمت اور حوصلہ نہیں ہارا۔6سال قبل ایک حادثے کا شمار ہونے والے ہینری نے اپنے منہ کی مدد سے پینٹنگ کرنی شروع کردی ہے۔
حال ہی میں ہینری نے رگبی ٹیم کے کپتان کی ایک پینٹنگ بنائی ہے جو کہ مقامی اخبار کے صفحہ اول پر لگائی گئی ہے۔ ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ حوصلے بلند ہوں تو انسان کیا کچھ نہیں کر سکتا بس ضرورت ہے تو تھوڑی سی ہمت اور سچی لگن کی۔