20 ستمبر ، 2015
لندن .....بڑے پیما نے پر کھیلوں کا انعقاد صحتمند معا شرے کی عکا سی کر تا ہے، یہی وجہ ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں ہر سال باقاعدگی کے ساتھ انوکھے فیسٹیولز منعقد کیے جاتے ہیں۔
برطانیہ کے علاقے نارتھ ویسٹ میں بھی گذشتہ دنوں کیچڑ اور رکاوٹوں کو عبور کرنے کی سخت ترین ریس ٹف مڈر(Tough Mudder)کا انعقاد کیا گیا۔
گذشتہ دنوں ہونے والی اس ریس میں سیکڑوں مردوں اورخواتین نے ٹیموں کی شکل میں حصہ لیااورشدید مشکل رکاوٹوں سے بھرا12میل فاصلہ طے کیا ۔
ریس کے شرکاء کوجہاں کیچڑ اورتالابوں سے گزرنا تھا وہیں کیچڑسے بھرے گڑھے،برفیلے پا نی سے بھری تاریک سرنگ،10 ہزار الیکٹرک والٹ کی برقی اور خار دار تاروں ،چکنے راستوں اور4فٹ اونچے آگ کے بھڑکتے شعلوں سمیت کم و بیش20مشکلات عبور کرنا تھیں۔
اس ریس کی مقبولیت کا اندازہ اس با ت سے لگا یا جاسکتا ہے کہ مشکل مقابلوں کے دوران زخمی ہو نے کے باوجودہر سال اس کا حصہ بننے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔