پاکستان
20 ستمبر ، 2015

سندھ کی سیاسی صورت حال، ن لیگ کا مشاورتی اجلاس پیر کو طلب

سندھ کی سیاسی صورت حال، ن لیگ کا مشاورتی اجلاس پیر کو طلب

اسلام آباد.......وزیراعظم نوازشریف نے سندھ کی سیاسی صورتحال پر غور کے لیے مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس پیر کو بلا لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے بلائے گئے مشاورتی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہ نما،سندھ کے ارکان پارلیمنٹ اور رہ نما شرکت کریں گے۔

اجلاس میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سندھ میں کرپشن کےخلاف آپریشن اور بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور پر بھی غور ہوگا۔

مزید خبریں :