دلچسپ و عجیب
21 ستمبر ، 2015

ٹوکیومیں بچوں کو رُلانے کا انوکھا مقابلہ!!

ٹوکیومیں بچوں کو رُلانے کا انوکھا مقابلہ!!

ٹوکیو.....روتے ہوئے بچوں کو خاموش کرانے کے لئے لوگوں کو عجیب و غریب حرکتیں کرتے توآپ نے دیکھا تھا، لیکن جاپان کے شہرٹوکیو میں ایک ایسا دلچسپ مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں بچوں کو خاص طور سے رُلایا جاتا ہے۔

اس مقابلے کی روایت کے مطابق دوپہلوان ننھے منے بچوں کو گود میں اُٹھا کر فضا میں بلند کرکے ڈراتے ہیں جس کے بعد ایک ریفری بچوں کے رونے کا مقابلہ کرواتا ہے۔

ایک سال سے کم عمر کے بچوں کے درمیان کئے جانے والے اس انوکھے مقابلے میں جو بچہ جتنی زیادہ بلند آواز اوردیر تک روتا ہے اسے فاتح قرار دیا جاتاہے۔

مزید خبریں :