27 جنوری ، 2012
بولان… ضلع بولان کے علاقے مچھ میں کوئلے کی کان میں پھنسے ہوئے ایک کان کن کی لاش دو روز بعد نکال لی گئی۔مائنز ریسیکو ذرائع کے مطابق ضلع بولان کے علاقے مچھ کی ایک کوئلہ کان میں دو روزقبل اٹھ کان کن کان بیٹھ جانے کی وجہ سے پھنس گئے تھے ان میں سات کو فوری طور پر متبادل راستے سے نکال لیا گیا تھا تاہم مائنز ریسکیو کے عملے نے کان کے اندر ،ملبے تلے دبے ہوئے ایک کان کن عمر بادشاہ کی لاش دو روز بعد نکال لی گئی جسے سول ہسپتال کوئٹہ میں طبی معائنہ کے بعد اس کے ابائی علاقہ سوات روانہ کردیا۔ چیف مائنز انسپکٹربلوچستان نے کوئلہ کان کو سیل کرکے تحقیقات شروع کرنے احکامات جاری کردئیے۔