پاکستان
22 ستمبر ، 2015

پاک فوج میں اعلی پیمانے پر ترقیاں ، تقرریاں اور تبادلے

پاک فوج میں اعلی پیمانے پر ترقیاں ، تقرریاں اور تبادلے

راولپنڈی .....پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی جبکہ 4 لیفٹیننٹ جنرلز اگلے ماہ اپنے عہدوں سے رٹائر ہوجائینگے ، اس کے ساتھ اہم پوسٹوں پر تقرریاں اور تبادلے بھی کیے گئے ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں اعلی پیمانے پر ترقیاں، تقرریاں اور تبادلے کیے گئےہیں ،لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال کو کور کمانڈر راولپنڈی بنادیا گیا ۔

جی او سی بہاول پور میجر جنرل عمر فاروق کو لیفٹیننٹ جنرل کےعہدے پر ترقی دے کر کور کمانڈر منگلا تعینات کردیا گيا ہےجبکہ ڈی جی ایم او میجر جنرل عامر ریاض کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر کمانڈر سندرن کمانڈ تعینات کردیا گيا ہے ۔

وائس چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل صادق علی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پاکر کور کمانڈر لاہور بن گئے ہیں ،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کو بھی لیفٹیننٹ جنرل بنادیا گیا ہے ،وہ موجودہ ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔ اس کے ساتھ ہی لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق کورکمانڈرگوجرانوالہ تعینات کردیئے گئے اور لیفٹیننٹ جنرل ہلال حسین کمانڈرآرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈربنادیئے گئے ہیں۔

دوسری طرف 4 لیفٹیننٹ جنرلز اگلے ماہ کی 4 تاریخ کو اپنے عہدوں سے ریٹائر ہورہے ہیں، ان میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ ، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان ، جی ایچ کیو میں تعینات چیف آف لاجسٹک اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل طارق ندیم گیلانی اور آئی جی آرمز لیفٹیننٹ جنرل محمد اعجاز چوہدری شامل ہیں۔

مزید خبریں :