پاکستان
22 ستمبر ، 2015

قربانی کی کھالوں سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ کاضابطہ اخلاق جاری

قربانی کی کھالوں سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ کاضابطہ اخلاق جاری

کراچی ......محکمہ داخلہ سندھ نے قربانی کی کھالوں سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے ،جس کے تحت عید الاضحی کے تینوں دن اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق کھالیں جمع کرنے کیلئے کمشنریا متعلقہ ڈی سی سے تحریری اجازت حاصل کرنا ہوگی،رجسٹرڈ تنظیموں اوردینی مدارس کو کھالیں جمع کرنے کی اجازت ہوگی،پوسٹرزیابینرزکے ذریعے کھالیں مانگنے اور کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ضابطہ اخلاق میں مزید کہا گیا ہے کہ گھرگھرجاکرکسی کوزبردستی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،لوگ خود جہاں کھال دینا چاہیں،وہاں اپنی مرضی سے دےسکتے ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کھالوں کی منتقلی کا کام کرنیوالے رضا کاروں کیلئےشناختی کارڈ ،ادارے کا ریکارڈ،اجازت نامہ ساتھ رکھنا ضروری ہے،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنےوالوں سے کھالیں ضبط کرلی جائیں گی۔

مزید خبریں :