پاکستان
22 ستمبر ، 2015

بلدیہ ٹائون: نجی بینک میں 25لاکھ روپے سے زائدکی ڈکیتی

بلدیہ ٹائون: نجی بینک میں 25لاکھ روپے سے زائدکی ڈکیتی

کراچی ...... کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں نجی بینک سے ڈاکو 25 لاکھ روپے نقد ، سونا اور انعامی بانڈز لوٹ کر فرارہوگئے جبکہ اسی علاقے کے دوسرے بینک میں ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی گئی۔

پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں ڈاکو نجی بینک میں داخل ہوگئے اورعملے اورسیکیورٹی گارڈز کو یرغمال بنا کر بینک کے لاکر توڑے اور 25 لاکھ روپے اور3 سے 4 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور انعامی بانڈز لوٹ کر فرارہوگئے۔

پولیس کے مطابق6 ملزمان 2 موٹرسائیکلوں اورگاڑی میں آئے تھے،جن کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان تھیں .تاہم وہ بینک سے سی سی ٹی وی کیمرے لیے جانے میں ناکام رہے۔ایک اور واقعہ میں اسی علاقے میں بنک لوٹنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

مزید خبریں :