کاروبار
20 مئی ، 2012

اسپین: ٹرینوں کے کرائے میں اضافے پر احتجاج

اسپین: ٹرینوں کے کرائے میں اضافے پر احتجاج

میڈرڈ …اسپین میں میڑو نظام کے بڑھتے ہوئے کرایوں سے شہری پریشان،احتجاج شروع کردیا،ہفتے کو میڈرڈ میں ہونے والے احتجاج میں شریک افراد اپنے منفرد اور بہترین لباس کی وجہ سے مرکز نگاہ تھے۔احتجاج کو انوکھا رنگ دیتے ہوئے یہاں موجود لوگ کوٹ پینٹ پہنے ،ٹائی لگائے اور سر پر ہیٹ رکھے امیروں کو رکھ رکھاوٴ اور انداز میں نظر آئے۔ان افراد کا کہنا تھا کہ اسپین کے میٹرو کے بڑھتے ہوئے کرایوں کی وجہ سے اس نظام میں سفر کرنا کسی عیاشی سے کم نہیں۔انھوں نے پر امن طور پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میڑو میں سفر عام آدمی اور ورکنگ کلاس کے بس میں نہیں رہا۔اس مظاہرے کے لیے سوشل ویب سائٹس پر تشہیر کی گئی تھی۔

مزید خبریں :