پاکستان
23 ستمبر ، 2015

عمران خان انتخابی مہم شوق سے چلائیں، سردار ایاز صادق

عمران خان انتخابی مہم شوق سے چلائیں، سردار ایاز صادق

اسلام آباد......این اے 122میں نون لیگ کے امیدوار سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان انتخابی مہم شوق سے چلا سکتے ہیں، میں بھی وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو اپنی انتخابی مہم میں مدعو کروں گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایازصادق نے کہا کہ عمران خان کو بلاوجہ تنقید کا شوق ہے، وہ علیم خان کا تعلق مڈل کلاس سے بتاتے ہیں جو مضحکہ خیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان میرے اثاثے علیم خان کو اور علیم خان کے مجھے دے دیں، انتخابی مہم میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

مزید خبریں :