27 جنوری ، 2012
پشاور…ماحولیاتی ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ رواں سال معمول سے زیادہ گرم ہوگا، تیزی سے پگھلتے گلیشیئر ساحلی علاقوں کے لئے تباہی کا سبب بن سکتے ہیں۔یہ بات پشاور میں موسمی تغیرات کے حوالے سے ایک سیمینار میں بتائی گئی۔ تقریب سے خطاب میں خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات واجد علی خان نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے بچنے کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی اور شجر کاری میں اضافے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ دس سالوں میں 40 سے 50 میٹر گلیشیئر پگھل چکے ہیں۔ گلیشیئر تیزی سے پگھلنے کی وجہ سے پانی جھیلوں میں ی جمع ہو رہا ہے جس سے سیلاب کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔واجد علی خان کا کہنا تھا کہ چترال میں پہاڑوں پر موجود گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں جس سے دریائے کابل میں طغیانی کا خطرہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ موسمی تغیر ات سے عالمی سطح پر صاف پانی و خوراک کی قلت اور سیلاب کا خطرہ بھی بڑ ھتا جار ہا ہے۔