23 ستمبر ، 2015
گجرات ......گجرات پولیس پر چڑھا وردی کا خمار،مہنگا بکرا سستی قیمت پرنہ دینے پر مار مار کر بیوپاری کو کردیا بدحال، پھر بھی دل نہ بھرا تو، ریلوے ٹریک پر بیوپاری کے 40 بکرے چھوڑ دیئے، جنہیں سامنے سے آتی ٹرین نے کچل دیا۔
گجرات کےعلاقے پھاٹک سائیں راجا والا میں پولیس اہلکار دو روز قبل سستا بکرا خریدنے بکرا منڈی پہنچے، یہاں پولیس اہلکاروں کو ایک ایسا بکرا پسند آیا جس کی قیمت 35 ہزار روپے تھی، تاہم پولیس اہلکاروں کا اسرار تھا کہ بیوپوری انہیں یہ بکرا 20 ہزار میں فروخت کردے لیکن بیوپاری نہ مانا۔
بیوپاری نے الزام لگایا کہ آج چوکی انچارج اشرف ملی پولیس پارٹی کےہمراہ خود بکرامنڈی پہنچا،پہلے اسےتشدد کا نشانہ بنایا اور پھر بندھے بکروں کو کھول کر ریلوے ٹریک پرہانک دیئے،جو سامنےسےآتی ٹرین کی زد میں آکر مارے گئے۔
واقعے کے بعد بیوپاریوں نے بکروں کی لاشوں کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور ٹریفک بلاک کردی،صورتحال سنگین ہوئی تو ایڈیشنل ایس پی کامران ممتاز جائے وقوع پر پہنچے اور چوکی انچارج اشرف ملی، اے ایس آئی شبیراحمد اور 3 کانسٹیبلز کو معطل کردیا۔