دلچسپ و عجیب
24 ستمبر ، 2015

ننھے فن کار کی ویڈیو جیو نیوز کے فیس بک پر شیئر کی گئی

ننھے فن کار کی ویڈیو جیو نیوز کے فیس بک پر شیئر کی گئی

اسلام آباد .......چند روز پہلے ایک ننھے فنکار کی وڈیو جیونیوز کے فیس بک پر شیئر کی گئی تو چند ہی منٹوں میں ہزاروں لائیکس آ گئیں۔ چھوٹا سا میں بچہ ہوں، پر کام کروں گا بڑے بڑے۔

جیو نیوز کے فیس بک پیج سے شہرت پانے والا یہ ننھا فنکار آٹھویں جماعت کا طالب علم ہے۔عبدالحمید سوشل میڈیا کی ایک ایپلیکیشن کے ذریعے سیاستدانوں ہی نہیں، فلمسٹارز کی پیروڈی بھی کرتا ہے۔

عبدالحمید کا کہنا ہے کہ صرف سیاستدانوں ہی نہیں فلمسٹارز کے dubsmash بھی کرتا ہوں، میری تازہ ویڈیو میں سیاستدانوں اور بالی وڈ کے ایکٹرز کا مکسچر ہے۔

ننھافنکارپڑھائی میں آگے آگے ہے اور ڈانس بھی دیکھنے لائق کرتا ہے۔سیاستدانوں کے ڈائیلاگ یاد کرنے والاعبدالحمید کہتا ہے وہ بڑا ہوکر فوجی بنے گا۔

مزید خبریں :