پاکستان
24 ستمبر ، 2015

بھارت نے گیتا کو اپنا شہری تسلیم کرلیا ،فیصل ایدھی

بھارت نے گیتا کو اپنا  شہری تسلیم کرلیا ،فیصل ایدھی

کراچی.....غلطی سے پاکستانی سرحد عبور کرنے والی گیتا کو بھارت نے اپنا شہری تسلیم کرلیا،فیصل ایدھی کے مطابق غلطی سے پاکستانی سرحد عبور کرنے والی گیتا کو بھارت نے اپنا شہری تسلیم کرلیا۔

پاکستانی وزارت خارجہ کو بھارت کی جانب سے تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا ہے ۔ پاکستانی وزارت خارجہ گیتا کے ماضی کے بارے میں انٹرویو کرنا چاہتی ہے۔

عید کے بعد پاکستانی وزارت خارجہ گیتا کو اسلام آباد بلائے گی، بھارت کی جانب سے گیتا کے سفری کاغذات تیار کرلئے گئے ہیں۔پاکستان سے گیتا کو ویزا گرانٹ کرنے کی درخواست کی گئی ہے،امید ہے کہ گیتا آئندہ ماہ تک بھارت روانہ ہو جائے گی۔

مزید خبریں :