پاکستان
24 ستمبر ، 2015

نیویارک: پاک بھارت وزرائے اعظم ایک ہی ہوٹل رکیں گے

نیویارک: پاک بھارت وزرائے اعظم ایک ہی ہوٹل رکیں گے

نیویارک.......پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم نیویارک میں ایک ہی ہوٹل قیام کریں گے ۔ دونوں کی ملاقات طے نہیں ہے لیکن ایسی کوئی دانستہ کوشش بھی نہیں کی جائے گی کہ ہوٹل میں ان کا سامنا نہ ہونے پائے ۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں ۔ وزیراعظم نواز شریف کل پہنچیں گے ۔ دونوں وزرائے اعظم نیویارک کے والڈرف ایسٹوریا Waldorf Astoria ہوٹل میں قیام کریں گے ۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات طے نہیں ہے ۔ تاہم جان بوجھ کر ایسی کوئی کوشش بھی نہیں کی جائے گی کہ ہوٹل میں دونوں کا آمنا سامنا نہ ہو ۔ اگر دونوں نے ہاتھ ملائے تو سب دیکھیں گے اور اگر دونوں ایک دوسرے سے کترا کر گذر گئے تب بھی سب دیکھیں گے ۔

مزید خبریں :