24 ستمبر ، 2015
کراچی ........کراچی میں سرجانی ٹاؤن سے نمائش تک گرین لائن بس سروس کےلیےاقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے نارتھ ناظم آبادمیں گرین بیلٹ پرقائم ریستوران 5اکتوبرتک ختم کرنے کا نوٹس جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق گرین بیلٹ پرقائم ریستوران کی جگہ پرگرین لائن بس سروس کاانٹرچینج قائم کیا جائے گا،گرین لائن بس سروس کے لیے وفاقی حکومت رقم فراہم کرے گی۔