پاکستان
24 ستمبر ، 2015

منیٰ سانحے میں کراچی کی 2 خواتین بھی شہید ہوئیں،سردار یوسف

منیٰ سانحے میں کراچی کی 2 خواتین بھی شہید ہوئیں،سردار یوسف

اسلام آباد.....وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے کہ منیٰ سانحے میں کراچی کی 2خواتین کی شہادت کی تصدیق ہوگئی ہے، شہید خواتین حفصہ اورمسزنسرین کے لواحقین کو کراچی میں آگاہ کردیا گیا ہے۔

سردار یوسف نے مزید کہاکہ مکہ کے النور اسپتال میں مزید 4پاکستانیوں کی میتیں ہیں، جن کی تفصیلات کا علم نہیں ہوسکا، حادثےمیں 3پاکستانی عتیق الرحمان، اُن کی اہلیہ اوریونس مرزا زخمی ہوئے۔

مزید خبریں :