24 ستمبر ، 2015
اسلام آباد......دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ منیٰ میں 5پاکستانیوں کے شہید ہونے کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں، پاکستانی حج مشن کے اہلکار مختلف اسپتالوں کا دورہ کررہے ہیں۔
دفتر خارجہ نے سعودی عرب سے معلومات حاصل کرنے کے لیے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی حج مشن کے اہلکار اسپتالوں کا دورہ کرکے معلومات اکٹھی کررہے ہیں، منیٰ حادثے میں پانچ پاکستانیوں کے شہید اور ایک کے زخمی ہونے کی غیرمصدقہ اطلاعات ہیں۔
دفتر خارجہ نے منیٰ واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں موجود پاکستانی سفارتخانے سے مسلسل رابطے میں ہیں۔