25 ستمبر ، 2015
نیویارک........امریکی فارماسیوٹیکل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارٹن شکریلی نے ایڈز اور دیگر مہلک بیماریوں کے علاج میں استعمال ہونے والی گولی کی قیمت میں ایک یا دو فیصد نہیں بلکہ پانچ ہزار فیصد اضافہ کردیا۔
اس اضافے سے جو ٹیبلٹ ساڑھے تیرہ ڈالر یعنی ساڑھے تیرہ سو روپے میں فروخت ہوتی تھی ، اس کی قیمت بڑھاکر ساڑھے سات سو ڈالرز یعنی 75 ہزار روپے کردی۔
ایک ٹی وی پروگرام میں مارٹن نے ڈھٹائی سے کہا کہ وہ قیمتیں کم نہیں کرے گا ، بلکہ دوسری دوائوں کی قیمتیں بھی بڑھائے گا۔ مارٹن اپنے اس عمل پر شرمندہ نہیں ، بلکہ سوشل میڈیا پر اپنی دولت کی شیخی بگھارتا بھی نظر آتا ہے۔