26 ستمبر ، 2015
مکہ مکرمہ.......ڈی جی حج ابو عاکف نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے اسپتالوں اور مردہ خانے تک مکمل رسائی دے دی ہے، شہید پاکستانیوں سے متعلق مکمل تفصیلات جلد حاصل کرلیں گے۔
سعودی عرب میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 11جبکہ زخمیوں کی تعداد 17ہوگئی ، واقعے میں 300سے زائد پاکستانی تاحال لاپتہ ہیں۔
پاکستانی ہائی کمشنر نے سعودی عرب میں لاپتہ افراد کے لواحقین اور گروپ کے افراد کو مردہ خانے جانے کی ہدایت کردی۔ ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ حجاج کے ساتھ جانے والے گروپ یا اہل خانہ اسپتالوں اور مردہ خانوں سے بھی اپنے طور پر تصدیق کریں۔