پاکستان
27 جنوری ، 2012

آئی ایم ایف ،ورلڈ بینک کے قرضے غربت سے نجات نہیں دلا سکتے،لیاقت بلوچ

آئی ایم ایف ،ورلڈ بینک کے قرضے غربت سے نجات نہیں دلا سکتے،لیاقت بلوچ

ملتان…جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے قرضے غربت سے نجات نہیں دلا سکتے۔ یہ بات انہوں نے ملتان کے عام خاص باغ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اُن کا کہنا تھا کہ دیانت دار قیادت ہی قومی وسائل کی درست تقسیم سے ہی غربت ختم کر سکتی ہے، جاگیر دار اور سرمایہ دار طبقہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ چند عناصر قوم کو علاقوں اور زبان کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں، ادارے تباہ ہو رہے ہیں لیکن حکمران طبقہ کو کوئی فکر نہی ہے ملکی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے ،پیداواری لاگت بڑھ رہی ہے لیکن کوئی عملی قدم مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے لئے نہیں اُٹھا یا جارہا ۔

مزید خبریں :