27 ستمبر ، 2015
پیرس......رضا چوہدری ......پیرس کی میئر این ہیڈالگو کے اعلان کے مطابق اتوارکو پیرس کے مرکزی علاقے میں گاڑیاں چلانے پر پابندی رہی ۔یہ قدم دسمبر میں شہر میں منعقد ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس سے قبل علامتی طور پر اٹھایا گیا ہے۔میئر این ہیڈالگو کا کہنا ہے کہ وہ یہ دکھانا چاہتی ہیں کہ لوگ گاڑیوں کے بغیر بھی ایک ساتھ رہ سکتے ہیں۔اتوار کو شہر کے تاریخی وسطی علاقے جن میں شانزے لیزے اور نوٹرڈیم اور ایفل ٹاور کے اردگرد کی سڑکیں شامل ہیں صرف پیدل چلنے والوں کے لیے کھلی رہیں۔اس موقع پر تقریباً ایک تہائی پیرس کو کار فری زون‘ قرار دیا گیا۔ جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں گاڑیوں کی حد رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود کر دی گئی تھی۔دریں اثنا شمالی یورپ کے ملک ناروے میں پہلی دفعہ ایک پاکستانی ڈپٹی میئربن گئے ہیں، یوسف گیلانی کابنیادی تعلق لاہور سے ہے ،اور ان کے والدڈاکٹر سید اظہرگیلانی کافی عرصہ قبل پاکستان سے ناروے ہجرت کرگئے تھے البتہ بیالیس سالہ یوسف گیلانی وہ پہلے پاکستانی نژاد ہیں جو ناروے میں ہی پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق ناروے کی لبرل پارٹی سے ہے اور وہ انتخابی حمایت پر دریمن کے لوگوں کے شکرگزارہیں۔