صحت و سائنس
29 ستمبر ، 2015

مالاکنڈ ایجنسی میں ڈینگی کے مریض بڑھ گئے

مالاکنڈ ایجنسی میں ڈینگی کے مریض بڑھ گئے

مالاکنڈ ایجنسی.......مالاکنڈ ایجنسی میں ایک دن میں 24 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بٹ خیلہ کے ڈینگی وارڈ کے انچارج ڈاکٹر تنویر نے جیونیوز کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر تنویر کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ رواں ہفتہ کے دوران ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی طور پر اسپرے کرائے۔

مزید خبریں :