29 ستمبر ، 2015
کراچی .......افواہوں کے زور پکڑ جانے کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج کے 100 انڈیکس میں 475 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ۔
سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کا کہنا ہے کہ صرف ان افراد کیخلاف تحقیقات ہورہی ہیں ،جو عوام کے حصص لوٹ کر بیرون ملک فرار ہوگئے ۔
منگل کو کراچی اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس 475 پوائنٹس کمی کے بعد 32 ہزار 215 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔ ماہرین کے مطابق صبح ہی سے شئیر بازار نیب تحقیقات سے متعلق مختلف افواہوں کی لپیٹ میں رہا، جس کے باعث ایکس چینج میں منفی رجحان رہا۔
دوسری جانب سیکیوریٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ نیب کے ساتھ مل کر صرف ان افراد کے خلاف تحقیقات ہورہی ہیں جو عوام کے حصص لوٹ کر بیرون ملک فرار ہوگئے ۔ مارکیٹ میں افواہ پھیلا کر نقصان پہنچانے والوں سے ہوشیار رہا جائے۔