دنیا
29 ستمبر ، 2015

طالبان سے قندوز کا قبضہ چھڑانے کیلئے افغان فورسز کی کارروائیاں

طالبان سے قندوز کا قبضہ چھڑانے کیلئے افغان فورسز کی کارروائیاں

کابل .......افغان طالبان سے افغان شہر قندوز کا قبضہ چھڑانے کے لیے افغان فورسز کی کاروائیاں جاری ہیں، کل سے شروع ہونے والی لڑائی میں اب تک 2 افغان اہلکار اور 20 سے زائد طالبان جنگجوؤں کی ہلاکت اور سیکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

افغانستان کے شہر قندوز سے گزشتہ روز پسپا ہونے والی افغان فورسز نے امریکی مدد کے ساتھ شہر پر قابض طالبان جنگجوؤں کیخلاف کاروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

آج صبح امریکی فوج نے شہر پر فضائی حملہ بھی کیا، غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز نے قندوز جیل ، پولیس کمپاؤنڈ اور شہر کے مرکزی علاقے سمیت متعدد جگہوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔

افغان طالبان کے ہزاروں جنگجوؤں نے گزشتہ روز قندوز شہر پر مختلف اطراف سے حملہ کیا تھا اور کئی گھنٹوں کی لڑائی کے بعد شہر کے بڑے حصے پر قبضہ کر کے شہر کے مرکزی چوک پر اپنا جھنڈا لہرا دیا تھا، طالبان جنگجووں نے قندوز جیل توڑ کر 500 سے زائد قیدی بھی رہا کرالیے تھے۔

مزید خبریں :