صحت و سائنس
29 ستمبر ، 2015

راولپنڈی میں ڈینگی کے شکارافراد میں اضافہ،شہباز شریف کا اظہار برہمی

راولپنڈی میں ڈینگی کے شکارافراد میں اضافہ،شہباز شریف کا اظہار برہمی

لاہور.....وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے راولپنڈی میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس عرصہ کے دوران ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافے کا کوئی جواز نہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے انسداد ڈینگی اجلاس سے خطاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ محکموں کی جانب سےطے کردہ طریقہ کار پر عمل نہ کرکے ناقابل معافی غلطی کی گئی ہے، انسداد ڈینگی کے بروقت اقدامات کئے جاتے تو راولپنڈی میں ایسی صورت حال پیدا نہ ہوتی۔

وزیر اعلیٰ نے مشیر صحت، چیف سیکرٹری، سیکرٹری صحت اور وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کو راولپنڈی میں ٹھہرنے اور اقدامات کی مانیٹرنگ کی ہدایت بھی کی۔

مزید خبریں :