صحت و سائنس
21 مئی ، 2012

خیبر پختونخوا میں خسرہ کی بیماری میں ریکارڈ اضافہ

خیبر پختونخوا میں خسرہ کی بیماری میں ریکارڈ اضافہ

پشاور… خیبر پختونخوا میں پولیو کے ساتھ اب خسرہ کی بیماری میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رواں سال اب تک خسرہ کے دو ہزار سے زیادہے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔۔ای پی آئی خیبر پختونخوا کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جان باز آفریدی نے جیو نیوز کو بتا یا کہ خیبر پختونخوا میں خسرہ کے مریضوں کی تعداد تشویشناک حد تک جا پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرض میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔2012 میں اب تک خسرہ کے دو ہزار سے زیادہ کیسزرپورٹ ہو ئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ خسرہ کے کیسز میں اضافہ کی بڑی وجہ بچوں کو خسرہ کے ٹیکے نہ لگا نا ہے۔ جان باز آفریدی کا کہنا تھا کہ ملاکنڈ اور چترال میں خسرہ کے مرض کی شرح زیادہ ہے جس کی وجہ سے دونوں اضلاع میں خسرے سے بچاوٴ کے ٹیکے لگانے کی مہم شروع کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :