انٹرٹینمنٹ
01 اکتوبر ، 2015

ایشوریا کی فلم’ جذبہ‘ کے نئے گانے’جانے تیرے شہر‘ کی ویڈیو ریلیز

ایشوریا کی فلم’ جذبہ‘ کے نئے گانے’جانے تیرے شہر‘ کی ویڈیو ریلیز

ممبئی ......با لی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی بہو اور سابقہ مس ورلڈ ایشوریارائے بچن کی ایکشن فلم جذبہ کے ٹریلرکے بعد اس کے نئے گانے "جانے تیرے شہر" کی مکمل ویڈیو مداحوں کیلئے ریلیز کر دی گئی ہے۔

بالی ووڈ ہدایت کار سنجے گپتا کی ڈائریکشن میں بننے والی اس ایکشن فلم جذبہ میں ایشوریا مرکزی کر دار اد کررہی ہیں،فلم میں ایشوریا کے مد مقابل عرفان خان کو کاسٹ کیا گیا ہے ۔

ایکشن سے بھر پور با لی ووڈ کی یہ فلم ساؤتھ کو ریا کی سال 2007 میں ریلیز کی گئی فلم Seven Days کا ری میک ہے۔

ایشوریا اور عرفان کان کے علا وہ اس فلم کی مر کزی کاسٹ میں شبا نہ اعظمی بھی نظر آئیں گی۔ایکشن اور سسپنس سے بھر پور اس فلم کو رواں سال 9اکتوبر کو عام نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں :