02 اکتوبر ، 2015
اسلام آباد.......اسلام آباد میں پاکستان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان سمجھوتے پر دستخط کیے گئے ،جس کے تحت کوریا پاکستان کو پچاس کروڑ ڈالرز فراہم کریگا۔
معاہدے پراقتصادی امورڈویژن کے سیکرٹری سلیم سیٹھی اور جمہوریہ کوریا کے سفیر سونگ جونگ ہان hwan نے دستخط کیے، تقریب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ان کاکہنا تھا کہ وقت کے ساتھ پاکستان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مستحکم ہونگے اور معاہدے کی بدولت پاکستان توانائی کے منصوبوں ، روڈ انفراسٹرکچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صحت کے منصوبوں کیلئے کوریائی بینک سے رقم حاصل کرسکےگا۔
اس موقع پر جمہوریہ کوریا کے سفیر نے کہا کہ پاکستان میں اقتصادی ترقی کیلئے کوریا ہر ممکن تعاون کرےگا۔