کاروبار
02 اکتوبر ، 2015

قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی

قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی

اسلام آباد.......حکومت پاکستان نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کردی ہے۔ ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح کمی کے بعد سات اعشاریہ آٹھ پانچ فی صد سالانہ ہوگئی ہے۔

بہبود سیونگ اسکیم میں منافع کی شرح دس اعشاریہ آٹھ فی صد، ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس میں آٹھ اعشاریہ آٹھ سات فی صد اور سیونگ اکائونٹس پر منافع کی شرح کمی کے بعد چار اعشاریہ دو چار فی صد ہوگئی ہے۔

قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی افراط زر اور شرح سود میں کمی کے پیش نظر کی گئی ہے ۔ قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی سے ریٹائرڈ افراد خاص طور پر متاثر ہوں گے جن کی آمدنی کا واحد ذریعہ بچت اسکیمیں ہیں ۔

مزید خبریں :