دلچسپ و عجیب
27 جنوری ، 2012

جنوبی افریقہ میں ڈائنو سارز کا قدیم ترین افزائشی مرکز دریافت

جنوبی افریقہ میں ڈائنو سارز کا قدیم ترین افزائشی مرکز دریافت

کیپ ٹاؤن…این جی ٹی…ڈائنو سارز کی موجودگی کے حوالے سے دنیا بھر کے سائنسدان اب تک کوئی حتمی تاریخ اخذنہیں کرپائے ہیں اور آئے دن ڈائنو سارز کے نت نئی نسلوں اور باقیات کی دریافت اس معاملے کو مزید پیچیدہ بناتی جارہی ہے۔ایسا ہی ایک دعویٰ اب جنوبی افریقہ سے بھی سامنے آیا ہے جہاں کے گولڈن گیٹ ہائی لینڈز نیشنل پارک سے قدیم حیاتیات کے ماہرین نے ڈائنو سارز کا190ملین سال پرانا افزائشی مرکزدریافت کیاہے۔ماہرین کاکہنا ہے کہ اس مقام سے ناصرف انہیں ڈائنوسارز کے انڈے دینے کے گھونسلے ملے ہیں بلکہ یہاں ننھے ڈائنوسارز کے پیروں کے نشان بھی دریافت کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :