04 اکتوبر ، 2015
لندن...... مار دھاڑ اور سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈ کی ایکشن تھرلر فلم ’’بون ٹوماہاک‘‘کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ فلم 23 اکتوبر کونمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی۔
ہالی ووڈ کے معروف ہدایت کار ایس کریگ زاہلر کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی کچھ افراد پر مبنی ایک گروپ کے گرد گھومتی ہے جو وحشی آدم خوروں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے افراد کو بچانے کے لیے ان کے ٹھکانوں کا رخ کرتے ہیں، جہاں ان کا سامنا مکار اور بے رحم دشمن سے ہوتا ہے۔