انٹرٹینمنٹ
04 اکتوبر ، 2015

ہالی ووڈ فلم ’’میڈو لینڈ‘‘ 16 اکتوبر کو ریلیز ہو گی

ہالی ووڈ فلم ’’میڈو لینڈ‘‘ 16 اکتوبر کو ریلیز ہو گی

لاس اینجلس ...... ہالی ووڈ کے مشہور اداکار لیوک ولسن اور اولیویا وائلڈ کی نئی امریکن ڈرامہ فلم ’’میڈو لینڈ‘‘ 16 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی، فلم کا ٹریلر پچھلے ہفتے ریلیز کیا گیا تھا ۔

آرون ایل گلبرٹ اور مارگوٹ ہینڈ کی مشترکہ پروڈکشن اورریڈ مورانو کی ڈا ئرکشن میں بننے والی فلم کی کہانی ایسے جوڑے کے گرد گھوم رہی ہے جو سخت مشکلات کے بعد نئی زندگی گزارنے کی کوششوں میں مصروف دکھائی دیتا ہے۔

فلم میں مرکزی کردار اداکار لیوک ولسن اور اولیویا وائلڈنے نبھائے ہیں، جبکہ دیگر اداکاروں میں جونو ٹیمپل، ایلزبتھ موس، میرٹ ویور اور گیووانی ریبیسی شامل ہیں۔

مزید خبریں :