27 جنوری ، 2012
پشاور…خیبر پختونخوا کے وزیر مذہبی امور حاجی نمروز خان نے کہا ہے کہ وفاق المدارس نے دینی مدارس میں عصری اور دینی تعلیم ایک ساتھ پڑھانے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔پشاور میں جیونیوز سے گفتگو میں نمروز خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کابینہ کی کمیٹی برائے اصلاحات مدارس نے وفاق المدارس کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ جس میں علمائے کرام نے دینی مدارس میں عصری اور دینی تعلیم ایک ساتھ پڑھانے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے اس سلسلے میں سفارشات تیار کرلی ہے۔ جو جلد کابینہ کے اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ اسکول و کالجوں میں پڑھایا جانے والا کورس مدارس میں بھی پڑھایا جائے،تاہم مدارس کے سلیبس کو نہ چھیڑا جائے گا۔