27 جنوری ، 2012
کراچی…صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ روزسازشیں ہوتی ہیں لیکن ہرسازش کوناکام بنادیں گے،پانچ سال کام کرنے دیا گیا تو ملک کی تبدیل کردیں،ہماری حکومت کی پالیسی ایڈنہیں ٹریڈہے۔ وسیلہ حق پروگرام کی قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مشکلات کے باوجود بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا ، بارہ ارب روپے کا وسیلہ حق پروگرام ایک متوسط طبقہ پیدا کرے گا، نوجوان اپنا کاروبار شروع کریں گے تو ملک مضبوط ہوگا، ڈیری فارمنگ پر توجہ دی جائے ، ہمیں مشکلات ضیاء الحق اور دنیا کی جنگوں کی وجہ سے ملیں ۔صدر کاکہنا تھاکہ روزانہ ہمارے خلاف سازش ہوتی ہے اللہ کے فضل سے ہم اسے ناکام کردیتے ہیں۔صدر نے کہا کہآج نئی اور پرانی پارٹیوں کو بھی بھٹو ازم پر کام کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس ملک میں بھی گیا،وہاں مددنہیں تجارت کی بات کی،عالمی برادری سے مذاکرات میں تجارت کی بات کی،ہم نے کہاں ہمیں مچھلی نہ دو مچھلی پکڑنا سکھاوٴ۔صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے مختلف ملکوں کے ساتھ مقامی کرنسی میں تجارت کا تصور دیا،ہمارامرکزی بینک کرنسی سواپ کے معاملے پرمتفق نہیں تھا، ہمارے اسٹیٹ بینک کا مائیڈ سیٹ مانگنے کا اور نئی سوچ کو روکنے کا ہے۔