پاکستان
27 جنوری ، 2012

بغداد: اسپتال کے باہر خود کش حملے میں ہلاک افراد کی تعداد 31 ہوگئی

بغداد: اسپتال کے باہر خود کش حملے میں ہلاک افراد کی تعداد 31 ہوگئی

بغداد … عراقی دارالحکومت بغداد میں اسپتال کے باہر خودکش کار بم حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 31 ہوگئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق خودکش حملے کا واقعہ مشرقی بغداد میں زافرانیہ اسپتال کے باہر پیش آیا۔ حملہ اس وقت ہوا جب گزشتہ روز فائرنگ کے ایک واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کے جنازے اسپتال سے لے جانے کی تیاری کی جارہی تھی۔ ہلاک ہونے والوں میں 8 سیکیورٹی اہلکار اور 4 خواتین بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :