13 اکتوبر ، 2015
بیجنگ ......یوں تو سیب کو ایک نہایت صحت بخش اور مزیدار پھل کہا جاتا ہے لیکن چین میں تو اس کا انتہائی انوکھا استعمال کیا گیا ہے۔
چین میں گذشتہ دنوں فرنچ ایپل آرٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک ہزار سے زائد تازہ سیبوں پر مشہور و معروف شخصیات کی تصاویر نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔
ماہر آرٹسٹ نے سیب کو کینوس کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ان پر مشہور بین الاقوامی شخصیات کی تصاویر بنا کر شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔