13 اکتوبر ، 2015
کراچی........کراچی میں ڈینگی بخار سے ایک شخص انتقال کرگیا۔ کراچی سمیت سندھ میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد دوہزار 258 تک پہنچ گئی ہے۔
ڈینگی سرویلنس سیل کے سربراہ ڈاکٹر مسعود سولنگی کے مطابق 36 سالہ بلال احمد کراچی کے علاقے سرجانی ٹائون کا رہائشی تھا۔ بلال کو چار روز قبل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جو 13 اکتوبر کو انتقال کرگیا۔ ڈینگی سرویلنس سیل کے مطابق رواں سال سندھ میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 258 تک پہنچ گئی ہے۔