14 اکتوبر ، 2015
ٹوکیو......ٹوکیو میں فیشن ویک کا آغاز ہو گیا ہے، جہاں ایک طرف خواتین کیلئے جوتوں، کپڑوں اور بالوں کے عجیب و غریب انداز پیش کیے گئے وہی ماڈلز نے بھی منفردروپ میں ریمپ پر واک کر کے سب کو حیران کر دیا۔
ڈیزائنرزکے تیار کردہ کپڑوں کی نمائش کیلئے جب ماڈلز ریمپ پر جلوہ گر ہوئے تو انہوں نے حیرت انگیز طور پر اپنے چہرے کو سیفٹی پن سے سجا یا ہو اتھا ۔
سیفٹی پن کو گچھوں کی شکل میں لٹکا کر ماڈلز کے چہرے مکمل طو ر پر ڈھک گئے جس کے با عث ان کا ریمپ پر چلنامشکل تھا لیکن اس دوران ان کی پریکٹس اور مہارت کے بلبوتے پر کو ئی بھی نا خوشگوار واقعہ رونما نہیں ہو ا۔ ٹوکیو فیشن ویک رواں ماہ کی 20تاریخ تک جاری رہے گا۔