دلچسپ و عجیب
22 مئی ، 2012

جرمنی میں 35ویں سالانہ فنگر ریسلنگ مقابلوں کا انعقاد

جرمنی میں 35ویں سالانہ فنگر ریسلنگ مقابلوں کا انعقاد

برلن…این جی ٹی…جرمنی کی ریاست بویریا میں 35ویں سالانہ فنگر ریسلنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔اپنی نوعیت کی اس دلچسپ فنگر ریسلنگ(fingerhakeln) میں حصہ لینے156شرکاء میدان میں اُترے۔اس ریسلنگ میں حصہ لینے والے کھلاڑی اپنے ہاتھ کی درمیانی اُنگلی کو ایک اسٹریپ میں جکڑوا دیتے ہیں جس کے بعد جو بھی کھلاڑی دوسرے کھلاڑی کی اُنگلی اپنی جانب گھسیٹنے میں کامیاب ہوجاتا وہ فاتح قرار پاتا۔400مقامی افراد کی موجودگی میں ہونے والا یہ انوکھا ریسلنگ مقابلہ جرمنی کے کھلاڑی نے جیت لیا۔

مزید خبریں :