دلچسپ و عجیب
16 اکتوبر ، 2015

اسپین میں کلاسیکل میوزک کی تشہیرکا انوکھا طریقہ

اسپین میں کلاسیکل میوزک کی تشہیرکا انوکھا طریقہ

میڈرڈ......عام طور پر مو سیقی کے آلات کا استعما ل میوزک سے دلچسپی رکھنے والے افراد ہی کر تے ہیں لیکن اسپین کے دارلحکومت میڈرڈ میں اہم شاہراہوں پر رنگ بر نگے پیانو رکھ کر عام شہریوں کو ایک منفرد تفریح فراہم کی گئی ۔

سالانہ کلچر ز ایونٹ کے سلسلے میں کلاسیکل میوزک کی آگاہی اور تشہیر کیلئے پیانو کا استعما ل کیا گیا جنہیں سڑک کنارے رکھ کر ما ہر پیا نسٹ کی بھی خدمات لی گئی، جنہوں نے ایسے سر بکھیرے کے سڑک پر چلنے والے افراد کو اپنی جا نب متوجہ کرلیا ۔

صرف یہی نہیں بلکہ عام شہری بھی عارضی طور پر کھلی فضا میں رکھے ان پیانو کو بجاتے اور چاروں جانب سُر بکھیرتے نظر آئے۔

مزید خبریں :