16 اکتوبر ، 2015
نیویارک.......ہالی ووڈ اداکارہ سی اینا ملر کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایک ڈرامہ اس لیے ٹھکرا دیا کیوں کہ انھیں ان کے ساتھی مرد اداکار کے مقابلے میں کم معاوضے کی پیشکش کی جا رہی تھی۔
انہوں نے ’ای نیوز‘ نامی ویب سائٹ کو بتایا کہ ’بدقسمتی سے ہمیں اپنے تخلیقی خوابوں کی قیمت چکانے کے لیے ایسا کرنا پڑ رہا ہے۔‘ ان کا کہنا تھا ’مجھے اس ڈرامے کو چھوڑنا پڑا جسے میں کرنے کی خواہش مند تھی کیونکہ مجھے اپنے ساتھی مرد اداکار کے مقابلے میں نصف سے بھی کم معاوضے کی پیشکش کی جا رہی تھی۔
مِلر نے پروڈکشن ہاوٴس کا نام نہیں بتایا۔ ان کا یہ بیان ہالی وڈ اداکارہ جینیفر لورنس کے ہالی وڈ انڈسٹری میں صنفی امتیاز برتنے سے متعلق مضمون لکھنے کے بعد سامنے آیا ہے۔