16 اکتوبر ، 2015
ممبئی......پاکستانی خوبرو اداکار فواد خان کرن جوہر کی آنے والی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں ایک خاص کردار ادا کریں گے۔بالی وڈ پروڈیوسر، اداکار اور ہدایت کار کرن جوہر نے یہ خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی۔ان کا کہنا تھا کہ فواد خان اس فلم میں ایک نہایت خاص کردار میں نظر آئیں گے۔
فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں اداکارہ ایشوریا رائے، انوشکا شرما اور رنبیر کپور اہم کردار ادا کررہے ہیں۔اس فلم کی شوٹنگ دہلی، نیویارک، لندن اور پیرس میں کی جائے گی۔
یاد رہے کہ اداکار فواد خان نے حال ہی میں کرن جوہر کی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کی شوٹنگ مکمل کی ہے جس میں ان کے ہمراہ عالیہ بھٹ اور سدھارت ملہورترا نظر آئیں گے۔فلم اگلے سال ریلیز ہو گی۔