22 مئی ، 2012
ٹوکیو…سائنسی ایجادات سے بھرے اس جدید دور میں روز نت نئی ٹیکنالوجی انسانی سوچ کو دنگ کردیتی ہے۔جہاں موبائل فونز سے ذہین دماغوں نے اسمارٹ فونز تک کا سفر طے کیا وہیں اب ان سے معلومات واپس کاغذ پرمنتقل کرنے کا طریقہ ِ کار بھی ایجاد کرلیا ہے۔ ایک جاپانی کمپنی نے SM-T300نامی ایسا جدید پرنٹر ایجاد کرلیا ہے جو اسمارٹ فونزسے معلومات چند سیکنڈمیں پرنٹ کی شکل میں کاغذ پر منتقل کرتا نظر آئیگا۔یہ پرنٹر Wi-Fiاور بلیو ٹوتھ ٹیکنالوجی کی مدد سے اسمارٹ فون سے منسلک ہوجاتا ہے جسکے بعد اس موبائل فون میں موجود کسی بھی قسم کی تفصیلات پرنٹ کی جاسکتی ہیں۔