22 مئی ، 2012
سنگا پور…یہ کوئی جنگی طیارہ نہیں بلکہ اڑنے اور منہ سے آگ اگلنے والا ڈریگن ہے۔7فٹ بڑے اس ڈریگن کو حقیقی شکل میں مکمل کیا گیا ہے جسے ریموٹ سے کنٹرول کر کے فضا کی بلندی میں اُڑایا جاتا ہے۔ عا م جہاز کی طرح لینڈنگ اور اڑان بھرنے کیلئے اس ڈریگن کے پاؤں کے نیچے ٹائر بھی نصب کیے گئے ہیں جو اسے حرکت دینے میں مدد دیتے ہیں۔اس ڈریگن کے مو جد نے اس کا کامیاب تجرباتی مظاہرہ بھی پیش کیا جو کہ اپنی مثال آپ ہے۔