22 مئی ، 2012
ہیوسٹن …امریکی شہر ہیوسٹن کے میوزیم آف نیچرل سائنس میں 8کروڑ50لاکھ(85ملین)ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والے ڈائنو سار ہال کا کام کم و بیش مکمل ہوچکا ہے۔اپنی نوعیت کے اس شاندار اور تاریخی ہال میں ٹی ریکس سے لیکر25بلین سال قبل پائے جانے والے ڈائنو سارز کی محفوظ شدہ باقیات نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہیں۔The Prehistoric Safariنامی اس نمائشی ہال میں آنے والوں کو کئی قدیم و نایاب ڈائنو سارز کے ڈھانچے ،انکے نومولود بچے،جِلد،اور باقیات کو قریب سے دیکھنے اور چھونے کا موقع بھی ملے گا۔واضح رہے کہ تین سال کے عرصے میں تیار ہونے والے اس ڈائنو سار ہال کے دروازے عام عوام کے لیے 2جون سے کھولے جائینگے۔