22 مئی ، 2012
کوئٹہ…گڈو ٹرانسمیشن لائن کے متاثر ہونے والے ٹاورز کی مرمت کا کام مکمل کرکے بلوچستان کے علاقوں کو 6روز کے بعد بجلی کی سپلائی بحال کردی گئی ہے۔کیسکو ذرائع کے مطابق ٹھل اور کشمور کے درمیان میں گڈو ٹرانسمیشن لائن کی متاثرہ ٹاورز کی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ امدادی کاموں میں سندھ ، اور بلوچستان کی ٹیموں نے حصہ لیا جنھوں نے 6روز تک متواتر کام کرکے بلوچستان کے علاقوں صحبت پور ، کے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن سمیت سینکڑوں دیہاتوں کو بجلی کی سپلائی بحال کردی گئی۔ واضح رہے کہ 6، روز قبل تیز ہواوٴں کے باعث گڈو ٹرانسمیشن لائن کے 4، ٹاورز متاثر ہوئے تھے۔ جس سے سندھ، اور بلوچستان کے متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔