22 مئی ، 2012
اسلام آباد…توہین عدالت فیصلے کے خلاف وزیر اعظم کی سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل 24 مئی کو دائر کیے جانے کا امکان ہے، ان کے وکیل اعتزاز احسن نے تفصیلی فیصلے پر 150 اعتراضات اٹھائے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اعتزاز احسن نے توہین عدالت کیس میں وزیر اعظم کی نظر ثانی اپیل تیار کر لی ہے جس پر وہ کل وزیر اعظم سے مشاورت کریں گے۔یہ نظر ثانی اپیل 24 مئی کو سپریم کورٹ میں دائر کیے جانے کا امکان ہے۔