22 مئی ، 2012
اسلام آباد…اسلام آباد میں سات منزلہ امریکی سفارت خانے کی تعمیر کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔آئینی درخواست لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ انعام الرحمان نے طارق اسد ایڈووکیٹ کے ذریعے آرٹیکل 3/184کے تحت دائر کی ہے۔درخواست میں چیئرمین سی ڈی اے ،وزارت داخلہ ،خارجہ اور دفاع کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفارت خانہ غیر قانونی طور پر سفارت خانے میں خفیہ بنکرز اور تہہ خانہ بنا رہا ہے۔