پاکستان
22 مئی ، 2012

کراچی کی صورت حال نا قابل قبول ہے،علما ء مشائخ

کراچی…کراچی کے سانحے پر ملک کے ممتاز اور جید علماء نے گہری تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی صورت حال نا قابل قبول ہے جس کے ملک پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔کراچی کے واقعات پر مذمتی بیانات میں علماء و مشائخ اور رہ نماوٴں نے کہا ہے کہ حکومت اور ریاستی ادارے کراچی میں تسلسل کے ساتھ ہونے والی دہشت گردی کے واقعات کی تحقیقات عوام کے سامنے پیش کریں۔کشمیر کمیٹی کے چیئر مین مولانا فضل الرحمان ،حافظ حسین احمد ،سید منور حسن ،مولانا سمیع الحق ،قاضی حسین احمد ،علامہ محمد احمد لدھیانوی ،ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں ،علامہ محمد امین شہیدی ،علامہ ساجد نقوی ،حافظ طاہر محمود اشرفی ،صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر اور پیر ناصر جمیل ہاشمی نے کراچی میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے اسے ملک کے خلاف غداری قرار دیا۔علماء نے مطالبہ کیا کراچی کے مسئلے پر فوری ایکشن لیا جائے۔

مزید خبریں :